ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں اعلیٰ پولیس افسروں کے تبادلے - کئی آئی پی ایس افسران کو ترقی

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ایک بار پھر ریاست میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

مغربی بنگال میں اعلیٰ پولیس آفیسروں کے تبادلے

author img

By

Published : May 21, 2021, 10:31 PM IST

مغربی بنگال سکرٹریت بلڈنگ نبنو سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست میں بڑے پیمانے پر آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق تبادلہ ہونے والے آئی پی ایس آفیسروں میں آئی پی ایس انوج شرما اور آئی پی ایس گیانونت سنگھ قابل ذکر ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی پی ایس گیان ونت سنگھ کو انوج شرما کی جگہ اے ڈی جی سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے۔ گیان ونت سنگھ اس سے پہلے سے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر کے عہدے پر فائز تھے۔

دوسری طرف انوج شرما کو اے ڈی جی سی آئی ڈی سے ہٹا کر اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ انوج شرما اس سے پہلے کولکاتا پولیس کمشنر کے عہدے پر فرائضِ انجام دے چکے ہیں۔

ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے کہا کہ آئی پی ایس آفیسروں کے تبادلے کے نوٹیفیکیشن بہت پہلے جاری ہونے والے تھے لیکن اسمبلی انتخابات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک روٹین ٹرانسفر ہے۔ اسے اسمبلی انتخابات سے پہلے اور اس کے بعد سے جوڑنا درست نہیں ہے۔

چیف سکریٹری کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید آئی پی ایس افسران کے تبادلے ہونے والے ہیں۔ کئی آئی پی ایس افسران کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.