ETV Bharat / city

ممتا بنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والی ہیں: نصرت جہاں - ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ممتا بنرجی مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی۔

wb_kol_tmc mp nusrat jahan says mamata banerjee will be cm third time in a row

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 10:13 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اقتدار پر قابض ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔

ہر پارٹی اپنی حکومت سازی کا دعویٰ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے رکن پارلیمان نصرت جہان نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام دیدی (ممتابنرجی) کو لے کر کافی سنجیدہ رہتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کے علاقہ کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے ہیں چاہے وہ (اپوزیشن پارٹیاں ) گمراہ کرنے کی لاکھ کوشش کر لے۔'

tmc mp nusrat jahan says mamata banerjee will be cm third time in a row
ترنمول کانگریس کے امیدوار ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر کی حمایت میں انتخابی جلسے
رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ممتا بنرجی مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی'۔ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نے گزشتہ دس برسوں کے دوران عام لوگوں کے لیے اتنے ترقیاتی کی ہیں کہ عوام ان کے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ہیں'۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے 'سونار بنگالہ' بنانے اور خواتین کو تیس فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان سے بھی ان کے حق میں کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے'۔اداکارہ و ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بنگال کے عوام کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ انہیں کون گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے'۔بیشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کاکہنا ہے ہمایوں کبیر ایک کامیاب ترین آئی پی ایس ہیں۔ ان سے عوام کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے'۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ہمایوں کبیر کو امیدوار بنا کر عوام کو شاندار تحفہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اکثر و بیشتر بی جے پی پر تلخ تنقید کرتی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.