ETV Bharat / city

رکن پارلیمان کا گورنر جگدیپ دھنکر کے خلاف سخت تبصرہ

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ 'گورنر جگدیپ دھنکر کو جتنی جلدی ممکن ہو انہیں بنگال سے چلتا کرنا پڑے گا۔

tmc mp kalyan banerjee make controversial statement about governor

author img

By

Published : May 17, 2021, 10:36 PM IST

مغربی بنگال میں ناردا بدعنوانی معاملے میں ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنماؤں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی مدن مترا اور سابق مئیر شوبھن چٹرجی کی گرفتاری سے لے کر ضمانت ملنے تک ریاست میں افراتفری کا عالم رہا۔

اسی درمیان گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی بھی ہوتی رہی۔

ترنمول کانگریس کے گرفتار رہنماؤں کی پیروی کرنے والے وکیل اور رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کو لے کر متنازع بیان دے دیا۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہاکہ گورنر جگدیپ دھنکر کو جتنا جلدی ممکن ہو انہیں بنگال سے چلتا کرنا پڑے گا۔

رکن پارلیمان کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر جب تک بنگال میں رہیں گے اس وقت غریب عوام کا خون چوستے رہیں گے۔ بھلائی اسی میں ہے کہ انہیں جلد از جلد بنگال سے چلتا کیا جائے۔

ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہاکہ بنگال ہی نہیں کسی بھی ریاست کے گورنر کے پاس وزرا کے تفتیش کی اجازت دینے کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئین کی بات کرنے والے گورنر جگدیپ دھنکر کو گورنر کے اختیارات کی جانکاری ہی نہیں ہے، ان سے کیا بات کریں۔

واضح رہے کہ رواں مئی کے پہلے ہفتے میں گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور رکن اسمبلی مدن مترا سے پوچھ تاچھ کرنے کی سی بی آئی کو اجازت دی تھی۔

اجازت ملنے کے چند دنوں کے بعد سی بی آئی نے وزیر فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور رکن اسمبلی مدن مترا اور سابق مئیر شوبھن چٹرجی کو گرفتار کرلیا۔ چھ گھنٹوں کی شنوائی کے بعد بنکشال کورٹ نے ترنمول کانگریس کے ان چاروں رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.