مغربی بنگال، ضلع ہگلی کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی اکثر و بیشتر متنازع بیان دیتے رہتے ہیں۔ متنازع بیانات کے سبب ان کو چاروں طرف سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں سے خود فائدہ اٹھاتے ہیں، اور ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے کارڈ بی جے پی کے ریاستی صدر اور ان کے تمام رشتہ داروں کے پاس موجود بھی ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ دلیپ گھوش ممتا بنرجی کی حکومت سے فائدہ بھی اٹھائیں گے اور تنقید بھی کریں گے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہا کہ ایسے لوگوں کو مفاد پرست اور خود عرض کہا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی عادت ہی ایسی ہے کہ وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف ہندؤوں کے بھگوان سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، جس پر مختلف تنظیموں نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا ترنمول یوتھ کے صدر پر غنڈوں کو پناہ دینے کا الزام