ETV Bharat / city

سیاسی تشدد کے ذمہ داروں میں نام شامل کرنے پر ایم ایل اے شوکت ملا برہم - tmc mla shaukat mollah criticises news in urdu

رکن اسمبلی شوکت ملا نے قومی حقوق انسانی کمیشن (National Human Right Commission) کی جانب سے سیاسی تشدد کے لیے ذمہ دار افراد فہرست میں نام شامل کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

tmc mla shaukat mollah criticises his name in nhrc list
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 10:53 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے قومی حقوق انسانی کمیشن پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے قومی حقوق انسانی کمیشن کی جرائم کی فہرست میں نام شامل کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہاکہ میرے پورے سیاسی سفر کے دوران کسی بھی تھانے میں ایف آئی آر تو دور کی بات ہے ایک جنرل ڈائری (جی ڈی ) تک نہیں ہے۔ میرا کوئی جرائم ریکارڈ بھی نہیں ہے۔'

انہوں نے کہاکہ صاف شفاف سیاسی سفر ہونے کے باوجود national human right commission کی جانب سے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران سیاسی تصادم کی جانچ رپورٹ میں مجھے مجرم بتایا گیا ہے۔ یہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔'

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے یہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔'

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے مطابق اسمبلی انتخابات 2021 میں شکست کے بعد بی جے پی سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے۔ بی جے پی کے اشارے پر قومی حقوق انسانی کمیشن کام کر رہا ہے۔

شوکت ملا کا کہنا ہے کہ این ایچ آر سی کی جانب سے جاری فہرست میں میرے نام کو شامل کیا ہے، لیکن میرے خلاف الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہاکہ national human right commission کی جانب سے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران سیاسی تصادم کی جانچ رپورٹ میں ترنمول کانگریس کے متعدد ارکان اسمبلی اور وزراء کو مجرم کے طور پیش کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور وزراء کے ناموں کو سیاسی تصادم کی جانچ رپورٹ میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.