ETV Bharat / city

سابق وزیر مدن مترا نے شھبندو ادھیکاری کی تنقید کی - ای ٹی وی اردو

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر مدن مترا نے شبھندو ادھیکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بیس برس تک ترنمول کانگریس میں رہنے کے بعد پارٹی سے نفرت ہونے لگی ہے، ان کے والد بھی ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ہیں تو کیا ان سے بھی نفرت کرتے ہیں؟

tmc leader madan mitra criticizes suvendu adhikari
سابق وزیر مدن مترا نے شھبندو ادھیکاری کی تنقید کی
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 7:07 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

نیتائی میں کسان تحریک کے دوران مبینہ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چودہ افراد کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر کھیل مدن مترا نے تمام حدود کو پار کر دیا۔ انہوں کہا کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شبھندو ادھیکاری کو کہیں کوئی (جہنم) میں بھی جگہ ملنے والی نہیں ہے، ادھیکاری کو بیس برسوں تک ترنمول کانگریس میں رہنے کے بعد پارٹی سے نفرت ہونے لگی، وہ کس کس سے نفرت کریں گے، چاروں طرف ترنمول کانگریس کے ہی لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادھیکاری کے گھر میں ان کے والد بھی ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ہیں تو ان سے بھی نفرت کرتے ہیں؟ انھوں نے ممتا بنرجی کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا تو کیا آپ ان سے بھی نفرت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پرنس آف کولکاتا سورو گانگولی اسپتال سے ڈسچارج

سابق وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانا کوئی گناہ نہیں ہے، ایک آدمی اپنی مرضی سے کسی بھی پارٹی کا حصہ بن سکتا ہے لیکن جھوٹ بولنا گناہ ہے، لوگوں کو گمراہ کرنا گناہ ہے، اگر آپ کو ترنمول کانگریس سے اتنی ہی نفرت تھی تو دس سال پہلے الگ ہو جانا چاہیے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.