ETV Bharat / city

’بنگال میں ترنمول کانگریس سب سے بڑی سیکولر قوت ہے‘

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 9:31 PM IST

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ندیم الحق کے مطابق فرقہ پرستی کے خلاف بنگال میں ترنمول کانگریس سب سے بڑی سیکولر قوت ہے جو ریاست کے مسلمانوں کے لیے سب سے بہتر ہے اور انڈین سیکولر فرنٹ سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔

tmc is the strongest secular force in bengal
بنگال میں ترنمول کانگریس سب سے بڑی سیکولر قوت ہے

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز تر ہوتی جارہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے، حکمراں جماعت پر امید ہے کہ تیسری مرتبہ بنگال میں ان کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

اس مرتبہ ایک اور نئی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ بھی مقابلے میں ہے۔ اس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ووٹ بینک میں اس کا اثر پڑ سکتا ہے، لیکن ترنمول کانگریس کا ماننا ہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، ریاست کے مسلمان ان کا ساتھ دیں گے۔

مغربی بنگال کی سیاست میں قدم رکھنے والی انڈین سیکولر فرنٹ کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو کتنا فرق پڑے گا، اس تعلق سے خصوصی بات چیت کے دوران ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ندیم الحق نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے گذشتہ دس برسوں میں ریاست میں کافی ترقیاتی کام کئے ہیں، ریاست میں جب بھی بحرانی صورت حال پیدا ہوئی چاہے وہ طوفان کی شکل میں ہو یا سیلاب کی شکل میں ریاست کے عوام نے ترنمول کانگریس کے لوگوں کو اپنے پاس پایا ہے اور عوام ان ہی کا ساتھ دیتی جو ہمیشہ ان کا ساتھ نبھاتے ہیں۔

انہوں نے بنگال کی سیاست میں فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی کی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت انتخابات سے دو ماہ قبل وجود میں آتی ہے اور سوچتی ہے کہ وہ کوئی بڑی بازی مار لے گی تو وہ محض خام خیالی ہے، لیکن اس طرح کے خواب دیکھنے کی سب کو آزادی ہے، عوام ان لوگوں کا ہی ساتھ دیتی ہے جو 24 گھنٹے 12 ماہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

مسلمانوں کے ووٹ بنک پر انھوں نے کہا کہ مسلمان کس کو ووٹ کرینگے اس کا فیصلہ مسلمانوں کو خود کرنا ہے، لیکن ملک اور ریاست میں جو حالات ہیں، ایسے میں جو سب سے بڑی سیکولر قوت ہے اس کا ہی ساتھ دینا چاہئے اور اس وقت بنگال میں سب بڑی سیکولر قوت ترنمول کانگریس ہی ہے، ریاست کے مسلمانوں کے لیے میرے خیال میں ترنمول کانگریس سے بہتر سیاسی جماعت کوئی اور نہیں ہے۔

دوسری جانب بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے متحدہ محاذ کو امید ہے کہ اس مرتبہ مقابلہ سہ رخی ہے، ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو متحدہ محاذ سے سخت مقابلہ ہے۔

ترنمول کانگریس کا موقف ہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ سے ان کے مسلم ووٹروں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اس سلسلے میں انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیرمین نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ فرق پڑے گا کی نہیں اس کا فیصلہ نتائج کے بعد ہو جائے گا، اب ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتر چکے ہیں، ان کو اگر فرق نہیں پڑتا تو ہمارے حامیوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے، ترنمول کانگریس کو ہم سخت مقابلہ دینے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.