چند روز قبل ہی مدراس ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مدنظر الیکشن کمیشن کی زبردست سرزنش کی تھی۔ مدراس ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب سینکڑوں لوگوں کی جان چلی گئی۔ وہیں الیکشن کمیشن کی لایروائی کے سبب حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا جا سکتا ہے۔
مدراس ہائی کورٹ کے اس بیان کے 72 گھنٹوں کے اندر ہی کورونا وائرس کی وجہ ترنمول کے امیدوار کاجل سنہا کی موت پر ان کی بیوہ نے کھردہ تھانے میں ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین اور دوسرے اعلیٰ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ترنمول کانگریس کے آنجہانی رہنما کاجل سنہا کی بیوہ انیتا دیوی نے ایف آئی آر کاپی میں لکھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب بنگال میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر چوتھے مرحلے کے بعد مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کو منسوخ کر دیا جاتا تو شائد ان کے شوہر کی جان بچ سکتی تھی۔'
ترنمول کانگریس کے رہنما کی بیوہ نے کہا کہ 'الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔'
ترنمول کانگریس کے آنجہانی رہنما کاجل سنہا کی بیوہ کی ایف آئی آر درج کرانے کو لے کر الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مغربی بنگال میں مسلسل ساتویں روز 16 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مرشدآباد کے شمشیرگنج سے کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور جنگی پور سے متحدہ اتحاد (آر ایس پی) کے امیدوار پردیپ نندی اور شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔
ڈپٹی الیکشن کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے خلاف قتل کا معاملہ درج - ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا
شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی کورونا سے موت کے تین بعد ان کی اہلیہ نے کھردہ تھانے میں ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین اور دوسرے اعلیٰ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔