ETV Bharat / city

آئی ایس ایف کے رہنما حسین الزماں کے قتل معاملے میں تین اورملزمین گرفتار - ETV BHARAT URDU

ذرائع کے مطابق حسین الزماں قتل معاملے میں سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں منظور الحق، امتیازالحق اور اشرافل علی شامل ہے۔

آئی ایس ایف کے رہنما حسین الزماں کے قتل معاملے میں تین اورملزمین گرفتار

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:54 AM IST

شمالی 24 پرگنہ کے گنگا تھانے علاقے سے سی بی آئی کی ایک ٹیم خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران آئی ایس ایف کے رہنما حسین الزماں کے قتل کیسز میں تین اور لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 سے پہلے اور اس کے بعد سیاسی تصادم میں ہلاک ہونے والے کے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت میں سی بی آئی کی ٹیم نے ریاست کے مختلف اضلاع میں چھاپہ ماری مہم تیز کر دی ہے جس میں آئے دن لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ رہی ہے۔

اسی کے مدنظر شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانے علاقے سے سی بی آئی کی ایک ٹیم خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران آئی ایس ایف کے رہنما حسین الزماں کے قتل کیسز میں مزید تین لوگ گرفتار کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق حسین الزماں قتل معاملے میں سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں منظور الحق، امتیازالحق اور اشرافل علی شامل ہے۔سی بی آئی نے باراسات عدالت میں تینوں کو پیش کیا جہاں انہیں مزید تفتیش کے لئے سی بی آئی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا گیا۔

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ حسین الزماں کے قتل کیسز میں اب تک سات لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کا معاملہ ہے تفتش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:آسنسول: بی جے پی کے سینکڑوں رہنما و کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے دوسرے دن یعنی تین مئی کو نامعلوم شرپسندوں انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما حسین الزماں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔انڈین سیکولر فرنٹ نے حسین الزماں کے قتل کے لئے ترنمول کانگریس کے حامیوں کو قصور وار قرار دیا تھا۔ ترنمول کانگریس اس الزام کو بے بنیاد قرار دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.