مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اعلان کیا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بائیں بازو کے ساتھ مل کر کانگریس انتخاب میں حصہ لے گی۔ بنگال کانگریس کمیٹی نے بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد کی سفارش کی تھی ۔بائیں بازو کی جماعتوں نے بھی ریاستی انتخابات کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی حمایت کی تھی۔
چودھری نے ٹویٹر پر کہا کہ آج کانگریس ہائی کمان نے مغربی بنگال کے متوقع انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ بائیں محاذ اور کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں آخری وقت میں اتحاد نہیں ہونے کی وجہ سے انتخاب نہیں لڑسکے تھے۔
یو این آئی