ETV Bharat / city

t-20 format is part of modern cricket: 'ٹی - 20 فارمیٹ جدید کرکٹ کا حصہ ہے روایتی نہیں'

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر سید کرمانی Former Indian wicketkeeper Syed Kirmani نے کہا کہ ٹی-20 فارمیٹ جدید کرکٹ کا حصہ ہے لیکن روایتی نہیں ہے۔ اس سے روایتی کرکٹ کو نقصان اور مارکیٹنگ شعبے کو فائدہ پہنچا ہے۔

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 4:54 PM IST

Syed Kirmani
Syed Kirmani

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے صنعتی شہر درگاپور میں ایک نجی کمپنی کی دعوت پر درگاپور ٹاؤن شپ کے دورے پر آئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی نے ٹی-20 فارمیٹ کو روایتی کرکٹ کے لئے نقصان قرار دیا۔

بھارتی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر کھلاڑی ٹی - 20 فارمیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور دولت و شہررت کے لئے ہی کھیلتے ہیں۔

چمپیئن وکٹ کیپر سید کرمانی نے کہا کہ اس مختصر فارمیٹ کے لئے بین الاقوامی کرکٹ بڑے بڑے ممالک میں مارکیٹنگ کے لئے منہ مانگی رقم خرچ کر رہے ہیں۔ اس کے لئے ماحول ساز گار بنایا جاتا ہے لیکن پہلے ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ دولت سے مالا مال فارمیٹ سے وابستہ کرکٹرز کے پاس آج کیا نہیں ہے لیکن ایک زمانہ ویسا بھی تھا ہمارے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس، ڈاکٹر، فزیو، اسپانسر، مشیر کچھی بھی نہیں تھا، آج کے کھلاڑیوں کو سب کچھ کرکے دیا جاتا ہے لیکن ہمارے زمانے میں ہمیں سب کچھ کرنا پڑتا تھا۔ ہم ایک دوسرے کو دیکھ کر سیکھتے تھے اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی بھی کرتے تھے۔

سابق وکٹ کیپر کے مطابق تمام تر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے عالمی کپ چمپیئن بنے۔ بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیابی کو کسی بھی قیمت فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔ پہلے کے زمانے میں ایک کرکٹر کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس کے باوجود بھارت نے بین الاقوامی کرکٹ کو یکے بعد دیگرے نایاب تحفہ دیا ہے۔ ٹی - 20 فارمیٹ میں کرکٹ نہ کھیلنے کا کبھی افسوس نہ رہا ہے کیونکہ مشکل حالات میں معیاری کرکٹ کھیلتے تھے اور صرف اپنے ملک کے لئے۔
یہ بھی پڑھیں: India vs Sri Lanka Test: ہندوستان نے سری لنکا کو (447) رنوں کا ہدف دیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی نے ردھیمان ساہا کے بارے میں کہا کہ ساہا باصلاحیت وکٹ بلے باز ہیں لیکن ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے انہیں سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ ان کے سامنے کے ایل راہل، رشبھ پنت، ایشان کسان اور سنجو سمسن ہیں۔ یہ تمام کرکٹر اپنے آپ میں ہی ایک مکمل پیکج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.