مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے اشوک نگر کے بادوڑیا علاقے میں ڈینگو سے ہائی اسکول کی طالبہ کی موت ہو گئی High School Student Dies of Dengue۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے علاقے میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے قہر اور صاف صفائی نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
ڈینگو سے مرنے والی طالبہ کی شناخت نظمن صدیقی کے طور پر ہوئی ہے۔
موت کی خبر پاکر رکن اسمبلی قاضی عبدالرحیم Member Assembly Qazi Abdul Rahim نے طالبہ کے گھر والوں سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت کو اس جانب ہر مکمن کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:
شمالی 24 پرگنہ کے ضلع مجسٹریٹ سُمیت گپتا Sumit Gupta نے کہا کہ چند ہفتوں کے دوران ڈینگو اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی وگوں کو بیدار کرنے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔