ETV Bharat / city

بنگال رنجی ٹیم کے کپتان ابھیمنو ایشورن کورونا مثبت - کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال

بنگال رنجی ٹرافی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز ابھیمنو ایشورن کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں. انہیں ہوم آئسو لیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے

state ranji trophy player test covid positive
بنگال رنجی ٹیم کے کپتان ابھیمنو ایشورن کورونا مثبت
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:48 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وباء سے ڈاکٹرز، پو لیس، سرکاری اعلی عہدیداران پہلے ہی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اب اس فہرست میں کرکٹرز کے نام بھی شامل ہورہے ہیں۔ ابھیمنو ایشورن کورونا مثبت پائے جانے والے بنگال کے پہلے کرکٹر ہیں۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے جوائنٹ سکریٹری دیب برت داس نے کہا کہ بنگال رنجی ٹرافی ٹیم کے کپتان ابھیمنو ایشورن کے کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

state ranji trophy player test covid positive
بنگال رنجی ٹیم کے کپتان ابھیمنو ایشورن کورونا مثبت

انہوں نے کہا کہ کرکٹر ابھیمنو ایشورن کو ہوم کورنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت اپنے اپنے گھر میں احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔

جوائنٹ سکریٹری نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ان کے رابطہ میں آنے والے کھلاڑیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:

مالدہ کی پلاسٹک فیکٹری میں دھماکہ، پانچ کی موت

انہوں نے کہا کہ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ابھیمنو ایشورن رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.