ETV Bharat / city

بنگال میں اپوزیشن پارٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے: اروپ رائے

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما و وزیر کھیل اروپ رائے نے کہا کہ' ترنمول کانگریس کی حکومت بنا طے ہے۔ ریاست میں اپوزیشن پارٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے'۔

state minister arup rai says tmc will back to power

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 9:52 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔ اس جیت کے دعوے اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ میں بھی سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ضلع کے تمام 16 سیٹوں پر فبضہ جمانے کے لیے پرعزم ہے'۔

ویڈیو
ہوڑہ صدر سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اروپ رائے نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو مرتبہ کی طرح تیسری مرتبہ بھی ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی حکومت بنے گی یہ طے ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے'۔انہوں نے کہا کہ' ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں اپوزیشن میں کوئی پارٹی ہے نہیں۔ ہمارے مقابلے میں کوئی نہیں ہے'۔انہوں نے کہا کہ' جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے تو اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہنا ہے۔ جس پارٹی کے پاس اسمبلی انتخابات میں امیدوار بنانے کے لیے لوگ ہی نہ ہو اس سے کیا مقابلہ کرنا ہے'۔ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اروپ رائے کے مطابق بی جے پی کیا ہے کیا نہیں اس کے بارے میں آنے والے دنوں میں انکشاف ہو جائے گا'۔انہوں نے کہا کہ دو مئی کو ممتا بنرجی کی پارٹی کو اکثریت ملے گی اور بی جے پی کو بنگال سے باہر جانا ہوگا کیونکہ عوام یہی چاہتی ہے'۔غور طلب ہے کہ ترنمول کانگریس کے سنئیر اروپ رائے نے ہوڑہ صدر سے اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے پرچہ داخل کیا۔واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.