ETV Bharat / city

ممتا بھوانی پور بندی گرام کے علاوہ کہیں اور سے نہیں جیت سکتیں: دلیپ گھوش

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا زمانہ لد گیا ہے، اب وہ بھوانی پور نندی گرام کے علاوہ کہیں اور سے الیکشن جیت نہیں پائیں گی۔

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 4:39 PM IST

state bjp president criticizes cm Mamata Banerjee on election contest
ممتا بنرجی کہیں سے بھی جیت نہیں پائیں گی:بی جے پی کے ریاستی صدر

مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کا خاتمہ طے ہے

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس میں کوئی ضابطہ اخلاق نہیں ہے۔ اسی وجہ سے رہنما اپنی مرضی کا کام کرتے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا کوئی بھی رہنما اپنے من پسند حلقے سے الیکشن نہیں لڑ سکتا ہے۔

اس کے لئے پارلیمانی کمیٹی ہے جو فیصلہ کرتی ہے کہ کون کہاں سے الیکشن لڑے گا۔

پارٹی کی سربراہ اپنے رہنماؤں کے بجائے اپنے بارے میں سوچتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی کے رہنما ماؤنوازوں سے بھی زیادہ خطرناک: ممتا بنرجی

دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتابنرجی بھوانی پور نندی گرام کے علاوہ کہیں انتخاب جیت نہیں سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں ترنمول کانگریس کے درجنوں ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.