ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر تبادلے، سومین مترا کولکاتا کے نئے پولیس کمشنر - آئی پی ایس افسران کے تبادلے

سومین مترا کو کولکاتا کا نئے پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جاوید شمیم کو ترقی دے کر اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر کے عہدے پر فائز کیا جا سکتا ہے۔

soumen-mitra-appointed-as-a-new-police-commissioner-of-kolkata

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 9:28 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل کولکاتا اور مغربی بنگال پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے کہا کہ' انوج شرما کی تین سالہ معیاد پوری ہونے کے بعد ان کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

سنئیر آئی پی ایس آفیسر سومین مترا کو انوج شرما کی جگہ کولکاتا کے نئے پولیس کمشنر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ جبکہ انوج شرما کو ریاستی خفیہ ایجنسی اے ڈی جی سی آئی ڈی کے سربراہ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سنئیر آئی پی ایس آفیسر جاوید شمیم کو ترقی دے کر اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر کے عہدے پر فائز کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ آئی پی ایس آفیسر خالد سراج کو جنگل محل بیربھوم ضلع کے پولیس کمشنر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے کہا کہ' میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ تمام آئی پی ایس افسران کے تبادلے ایک روٹین ٹرانسفر ہے اس کا ریاستی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'

دوسری طرف کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات سے قبل اعلیٰ آئی پی ایس افسران کے تبادلے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اسمبلی سے پہلے اپنی پوزیشن کے مطابق افسران کے تبادلے کیے ہیں'۔

مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر تبادلے، سومین مترا کولکاتا کے نئے پولیس کمشنر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.