ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی اسٹار کمپینروں کی فہرست

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں جہاں ہر سیاسی جماعت اپنی دعویدای کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں میں سرگرم ہے وہیں اس سلسلے میں کانگریس نے اسٹار کمپینروں کی ایک فہرست جاری کی ہے، جبکہ 23 سینیئر رہنماؤں کے نام فہرست سے غائب ہیں۔

Gandhis, Manmohan Singh among Congress’ 30 ‘star campaigners’ for Bengal
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 8:01 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم چلانے کے لیے اپنے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارٹی نے تمام سینیئر رہنماؤں کو اس فہرست میں جگہ دی ہے۔ جبکہ گروپ 23 کے رہنماؤں کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

کانگریس نے اسٹار کمپینروں کی پہلی فہرست میں 30 سینیئر رہنماؤں کے نام کو شامل کیا ہے۔

اس فہرست میں کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے علاوہ پارٹی کے رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی وڈرا، سچن پائلٹ ، نوجوت سنگھ سدھو، ابھیجیت مکھرجی اور محمد اظہر الدین، ​​اشوک گہلوت، کیپٹن امریندر سنگھ، بھوپیش بگھیل جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ تاہم اس بار کانگریس کے کسی بڑے قومی رہنما نے ابھی تک بنگال میں انتخابی مہم نہیں چلائی۔

اس فہرست میں غلام نبی آزاد، آنند شرما، منیش تیواری، کپل سبل جیسے سینیئر رہنما بنگال انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کانگریس کے مہم چلانے والوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہل گاندھی، پریانکا گاندھی واڈرا، ملیکارجن کھڑگے، اشوک گہلوت، کیپٹن امریندر سنگھ، بھوپیش بگھیل، کمل ناتھ، ادھیر رنجن چودھری، بی کے ہری پرساد، سلمان خورشید، سچن پائلٹ، رندیپ سنگھ سرجے والا، جتن پرساد، اپین سنگھ، نوجوت سنگھ سدھو، عبد المنان، پردیپ بھٹاچاریہ، دیپا داس منشی، اے ایچ خان چودھری، ابھیجیت مکھرجی، دپیندر ہوڈا، اکھلیش پرساد سنگھ، رامشور اوراؤ، عالمگیر عال، اظہرالدین، ​​جئے ویر شیرگل، پون کھیڈا اور بی پی سنگھ کے نام شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.