ETV Bharat / city

کولکاتا کے آسام بھون کے سامنے ملی و سماجی تنظیموں کا احتجاج - assam bjp government

آسام پولس فائرنگ میں تین لوگوں کی موت کے خلاف آج کولکاتا میں واقع آسام بھون کے سامنے مختلف ملی و سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا اور کچھ دیر تک آسام بھون کے سامنے سڑک بھی جام کیا۔

protest in kolkata at assam bhawan against assam govt

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 1:54 AM IST

آسام کے درنگ ضلع میں پولس اور مقامی بنگالی مسلمانوں کے درمیان زمین خالی کرانے کے دوران تصادم کے دوران پولس کی گولیوں سے تین بنگالی مسلمانوں کی موت کے خلاف پورے ملک میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور آسام کی بی جے پی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے۔

کولکاتا کے آسام بھون کے سامنے ملی و سماجی تنظیموں کا احتجاج

آسام میں پیش آئے اس واقعہ کے خلاف آج کولکاتا میں آسام بھون کے سامنے مختلف ملی و سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا اور کچھ دیر تک سڑک بھی جام کئے رکھا۔

آسام بھون کے سامنے آج کولکاتا کی ملی و سماجی تنظیموں جن میں ایس آئی او، ایس ڈی پی آئی، ویلفئیر پارٹی آف انڈیا، اے پی سی آر، آل بنگال مائنوریٹی یوتھ فیڈریشن شامل تھے۔

اس موقع پر معروف سماجی رہنما سجاتا بھدرا نے کہا کہ آسام میں پولس کی گولی سے تین لوگوں کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں۔ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت نے جس طرح پولس کارروائی کی حمایت کی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

آسام حکومت این آر سی کے ذریعے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکی تو اس نے اب ایک نیا طریقہ کار اپنایا ہے ایک خاص مذہب کے لوگوں کو اس طرح سے خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔

ملی و سماجی تنظیموں کا احتجاج
ملی و سماجی تنظیموں کا احتجاج

آل بنگال مائنوریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری قمرالزماں نے کہا کہ جس طرح سے آسام میں تین بنگالی مسلمانوں کو محض اس لئے گولیوں سے مار کر قتل کیا گیا کیونکہ وہ بنگالی تھے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور آسام حکومت اور پولس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ ہم مغربی بنگال کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آسام حکومت کی اس ظالمانہ عمل کے خلاف آواز اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: Cyclone Gulab: مغربی بنگال میں یاس کے بعد اب گلاب طوفان کا خطرہ

ایس آئی او کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد عمران نے کہا کہ ہم آسام میں پیش آئے واقعے کے خلاف جس میں تین لوگوں کو زمین خالی کرانے کے نام پر مار دیا گیا ہم اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے یہاں آسام بھون کے سامنے جمع ہوئے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہاں کے مسلم و دلتوں کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائی جائے اور جو بھی اس معاملے میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.