مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں 19 دسمبر کو میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Elections ہونے والا ہے، جسے لے کر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان عوام کو اپنی جانب مائل کرنے کی حتیٰ الامکان کوشش کررہے ہیں۔ وہیں انتخاب میں مسلم خواتین Muslim Women in kolkata Municipal Election کی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے جو اس پہلے کے انتخاب میں بہت کم دیکھنے کو ملتے تھے۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مسلم خواتین سے بات کر جاننے کی کوشش کی کہ وہ کیا دیکھ کر امیدوار کو وؤٹ دیں گی۔
رضیہ خاتون نے کہا کہ کارپوریشن انتخابات میں پارٹی نہیں شخصیت کو دیکھ کر ووٹ ڈالے جاتے ہیں، میرا وؤٹ ایسے شخص کو جائے گا جو وارڈ کی فلاح و ترقی کے لئے کام کریں گے۔ ریاست میں ترنمول کانگریس کی سرکار ہے اور دس سالوں سے انہیں دیکھ رہے ہیں لیکن ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں دوسرے پارٹی کے امیدوار کو ایک بار موقع دیں گے۔ واٹ گنج علاقے کی رہنے والی منی بیگم نے بتایا کہ ہمارا وؤٹ اچھے امیدوار کو جائے گا، جو میونسپل کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ یہاں کی سرکار اچھا کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم اکثریتی وارڈ نمبر 75 میں ترنمول کانگریس، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے درمیان سہ طرفہ مقابلہ ہے۔ ترنمول کانگریس نے سابق وزیر مرحوم کلیم الدین شمس کے بیٹے نظام الدین شمس کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ سی پی آئی ایم نے تین مرتبہ کے کاونسلر رہ چکے قدآور رہنما وکیل فیاض احمد خان کو ٹکٹ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
دوسری طرف اس سیٹ پر کانگریس نے پیشے سے ٹیکسی ڈرائیور محمد عقیل پر بھروسہ کیا ہے۔