ETV Bharat / city

'ممتا بنرجی، شوبھندو کے سیاسی کیریئر کو ختم کرنا چاہتی ہیں' - میرے بیٹے کے سیاسی کریئر

ترنمول کانگریس کے خلاف بغاوت کا بگل بجانے والے اور بعد ازاں بی جے پی میں شامل ہونے والے شوبھندو ادھیکاری کے والد سیشیر ادھیکاری اور لاکٹ چٹرجی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ہورہا ہے جس میں سیشیر یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کے سیاسی سفر کو ختم کرنے کے لیے نندی گرام سے امیدوار بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

sishir adhikari claimed mamta want to end suvendu

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 9:49 PM IST

Updated : Mar 13, 2021, 10:27 PM IST

شوبھندو ادھیکاری کے والد سیشیر ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ اسی لیے کیا ہے کہ وہ میرے بیٹے کے سیاسی سفر کا خاتمہ چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق شوبھندو ادھیکاری، ٹی ایم سی رہنما ابھیشیک بنرجی کے سیاسی کریئر کو ختم کرنا چاہتے تھے اسی لیے ممتا بنرجی نے میرے بیٹے کے سیاسی کریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

ویڈیو: نوٹ: ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ باتیں سامنے آئی ہیں۔ ویڈیو میں بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی کھانا کھا رہی ہیں جبکہ سیشیر ادھیکاری ان کی خاطر تواضع کر رہے ہیں۔ اسی دوران لاکٹ چٹرجی سیشیر ادھیکاری سے سوال کرتی ہیں کہ آخر ممتا بنرجی نے نندی گرام سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اس کے جواب میں ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما سیشیر ادھیکاری کہتے ہیں کہ 'میرے بیٹے کے سیاسی کریئر کا خاتمہ کرنے کے لیے انہوں نے وہاں سے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ سیشیر ادھیکاری یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کے رہتے ہوئے ممتا ایسا کبھی نہیں کر پائیں گی'۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے کانتھی میں آئندہ 24 مارچ کو ہونے والے انتخابی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لاکٹ چٹرجی کانتھی پہنچی تھیں، جہاں سے انہوں نے شوبھیندو ادھیکاری کے گھر جاکر سیشیر ادھیکاری سے ملاقات کی اور ان کے گھر کھانا کھایا۔ اس درمیان ان کے درمیان یہ ساری بات چیت ہوئی۔ سیشیر ادھیکاری کی بھی بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔'

Last Updated : Mar 13, 2021, 10:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.