ETV Bharat / city

سیالدہ ہاوڑہ ڈویژن میں درجنوں ٹرینیں معطل

درجنوں ریلوے ملازمین کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد مشرقی ریلوے نے سیالدہ ہاوڑہ ڈویژن میں متعدد ٹرینوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا جس سے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

sealdah-and-howrah-division-trains-cancel-after-number-of-railway-staff-test-covid-positive

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 8:14 PM IST

مغربی بنگال میں جہاں ایک طرف اسمبلی انتخابات 2021 کی گہماگہمی عروج پر ہے تو دوسری طرف کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب عام لوگ دہشت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر عام لوگوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا ہے۔ درجنوں ریلوے ملازمین کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد مشرقی ریلوے نے سیالدہ ہاوڑہ ڈویژن میں متعدد ٹرینوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے اس فیصلے کے سبب مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق سیالدہ - ہاوڑہ ڈویژن کے 50 موٹر مین (ڈرائیور ) اور گارڈ کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر مین (ڈرائیور ) اور گارڈ کے کورونا مثبت کی خبر منظر عام پر آنے کے فوراً بعد مشرقی ریلوے حرکت میں آ گئی۔ سیالدہ ڈی آر ایم کے مطابق ریلوے ملازمین کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد احتیاطاً چند سخت قدم اٹھائے گئے جن میں ٹرینوں کی معطلی بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی معطلی کے سوائے ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ہمارے لیے ریلوے ملازمین اور عام لوگ دونوں اہم ہے۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے آٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 28, 29 دنوں قبل کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دس سے بارہ ہوا کرتا تھا۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 59 ہزار ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.