ETV Bharat / city

IFA Shield 2021: سیمی فائنل میں ریئل کشمیر ایف سی کا گوکُلم کیرالہ ایف سی سے مقابلہ

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 10:39 PM IST

گوکُلم کیرالہ ایف سی اور ریلوے ایف سی Gokulam Kerala FC and Railway FC نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت کر آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ IFA Shield Football Tournament 2021 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گیا۔

آئی ایف اے شیلڈ
آئی ایف اے شیلڈ

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم Kalyani Municipal Stadium میں آئی ایف اے شیلڈ کے تیسرے کوارٹر میں گوکُلم کیرالہ ایف سی Gokulam Kerala FC نے میزبان یونائیٹیڈ ایس سی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے دی۔

آج کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے ایک اہم میچ میں میزبان یونائیٹیڈ ایس سی اور گوکُلم کیرالہ ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے مقررہ وقت 90 منٹوں تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول کی برابری پر رہیں۔ یونائٹیڈ ایس سی کی جانب سے دپیش مرمو اور ڈینس ڈوڈو نے ایک ایک گول کیا۔

مہمان گوکُلم کیرالہ ایف سی Gokulam Kerala FC کی جانب سے رکشت ڈاگر نے دو گول کئے، کھیل کے ایکسٹرا ٹائم میں بھی دونوں جانب سے مزید گول نہیں ہو سکا اور میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے نکالا گیا جس میں گوکُلم کیرالہ ایف سی نے یونائٹیڈ ایس سی کو 4-5 (2-2) سے شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی ایف اے شیلڈ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں میچ میں ریلوے ایف سی نے آرین کلب کو 0-3 گول سے شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ریلوے ایف سی Railway FC کی جانب سے منوتوش ماجھی نے 11 ویں منٹ پر جبکہ تنمئے داس نے 40 ویں اور 50 ویں منٹ ایک ایک گول کیا۔ کوارٹر فائنل میچوں کے اختتام کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گیا۔ دونوں سیمی فائنل ایک ہی دن کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: IOC Aid For Afghan Athletes: آئی او سی کا افغان ایتھلیٹس کے لیے امداد کا اعلان

بارہ/ 12 دسمبر کو پہلے سیمی فائنل میں ریئل کشمیر ایف سی کا گوکُلم کیرالہ ایف سی سے مقابلہ ہوگا، دوسرے سیمی فائنل میں ریلوے ایف سی اور سرینیڈی ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 15 دسمبر کو آئی ایف اے شیلڈ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.