ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں راجیہ سبھا ضمنی انتخابات 9 اگست کو

الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے مغربی بنگال میں دنیش تریویدی کے استعفی کی وجہ سے راجیہ سبھا کی خالی ایک نشست پر 9 اگست کو انتخابات کرائے جانے کا فیصلہ کیا۔ شیڈول کے مطابق 22 جولائی سے 29 جولائی کے درمیان نامزدگی داخل کی جاسکتی ہیں۔

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:16 PM IST

rajya-sabha-bypoll-to-seat-vacated-by-dinesh-trivedi-on-august-9-ec
مغربی بنگال میں راجیہ سبھا ضمنی انتخابات 9 اگست کو

نئی دہلی: مغربی بنگال میں دنیش تریویدی کے استعفی کی وجہ سے خالی راجیہ سبھا کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب 9 اگست کو کرایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق 22 جولائی سے 29 جولائی کے درمیان نامزدگی داخل کی جاسکتی ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 30 جولائی کو کی جائے گی۔ 2 اگست کو نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔ ضرورت ہونے پر 9 اگست کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے شروع ہوگی۔ ضمنی انتخاب کا عمل 10 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔

مسٹر تریویدی گذشتہ برس ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے اور رواں برس 12 فروری کو استعفیٰ دینے کے بعدوہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ تریویدی کی مدت کار 2 اپریل 2026 ء تک تھی۔

الیکشن کمیشن نے اس راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے کووڈ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کےلیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ انتخابی سرگرمیوں والے تمام احاطے میں لوگوں کو تھرمل اسکریننگ کے بعد داخلہ دیا جائے گا۔ ہر جگہ سینیٹائزر رکھنا اور جسمانی دوری پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری سے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے عمل میں کووڈ سے متعلق رہنما خطوط کے نفاذ اور تعمیل کی نگرانی کے لئے ایک افسر کو خصوصی طور پر تعینات کرے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.