کلکتہ یونیورسٹی کو 'کیو ایس' رینکنگ میں تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے بنا پر ملک کی یونیورسٹی میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ جبکہ ریاستی حکومتوں کے ماتحت چلنے والی یونیورسٹیوں میں کولکاتا کو اول اور جادو پور یونیورسٹی کو دوسرا مقام حاصل ہوا یے۔ گذشتہ برس کلکتہ یونیورسٹی کو پورے ملک میں 'کیو ایس' رینکنگ میں 11 واں مقام حاصل ہوا تھا۔
کیو ایس (کواکیرول سائمنڈس ) امریکہ ادارہ ہے جو پوری دنیا کے اعلی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کے بنا پر رینکنگ جاری کرتی ہیں۔ کلکتہ یونیورسٹی نے اس رینکنگ میں رواں برس کلکتہ یونیورسٹی کو اس رینکنگ میں 75 بھارتی یونیورسٹیوں میں چوتھا اور ریاستی حکومت کے ماتحت چلنے والی یونیورسٹیوں میں اول مقام حاصل ہوا ہے۔
بھارت کی یونیورسٹیوں میں بہتر کارکردگی کے معاملے چھ آئی آئی ٹی پہلے چھ مقام پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ دوسری جانب پورے ملک میں آئی آئی ٹی کے بعد غیر تکنیکی یونیورسٹیوں میں پہلا مقام حیدرآباد یونیورسٹی کو ملا ہے اور پورے ملک میں ساتواں مقام حاصل یوا ہے۔ دوسرا مقام دہلی یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی تیسرے مقام پر ہے۔ چوتھے مقام پر بنگال کے ہی جادب پور یونیورسٹی کو ملا ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی کی اس کامیابی سے انتظامیہ و طلبا میں خوشی کی لہر ہے۔