ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کے گوتر پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان زبانی جنگ

ممتا بنرجی کے ذریعہ اپنا گوتر بیان کیے جانے کے بعد مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ ممتا بنرجی کا تعلق روہنگیائی مسلمانوں سے ہے۔

Giriraj Says Mamata's from 'Rohingya Clan

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 9:09 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ممتا بنرجی کے ذریعہ 'گوتر' بیان کرنے کے بعد بی جے پی اور ترنمو ل کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔

ویڈیو

خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ وہ مندر میں گئیں تو پجاری نے پوچھا کہ آپ کا گوتر کیا ہے؟ میں نے کہا کہ ماں ماٹی اور مانش ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں شنڈیلا ہوں۔ خیال رہے کہ 'شنڈیلا' برہمنوں کے اعلیٰ طبقہ ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر گیرراج سنگھ جو فرقہ وارانہ تقاریر کے لیے بدنام ہیں انہوں نے جواب دیا کہ وزیر اعلی مایوسی میں اپنے گوتر کا اعلان کررہی ہیں۔ مجھے یہ کہنے کی کبھی ضرورت نہیں ہے، میں اسے لکھتا ہوں۔ لیکن وہ الیکشن ہارنے کے خوف سے یہ کہتے ہیں۔ ممتا بنرجی براہ کرم مجھے بتائیں کہ کیا روہنگیا اور درانداز بھی شندیلا گوتر سے ہیں۔

  • Union Minister Giriraj Says Mamata's from 'Rohingya Clan'

    Proud of it.

    Far better than being from the Chotiwala Rakshasa Clan!

    — Mahua Moitra (@MahuaMoitra) March 31, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس تبصرے پرترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہووا موئترا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈران کا تعلق چوٹیاوالا کلان سے تعلق ہے۔ موئترا کے اس تبصرے کے بعد بی جے پی لیڈران میدان میں آگئے۔ گری راج سنگھ نے کہاکہ چوٹیا (پونی ٹیل) بھارت کی سناتن تہذیب اور ثقافت کا لازمی جزو رہا ہے اور اس کی خاطر سناتن کے ساتھ بدسلوکی کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس بدسلوکی کا عوام جواب مانگیں گے۔

خیال رہے کہ انتخا بی مہم جیسے جیسے شباب پر پہنچ رہی ہے پولرائزیشن تیز ہوتی جارہی ہے۔ اس سے قبل شوبھندو ادھیکاری نے بھی نندی گرام میں ہندو مسلم کرکے ووٹروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیگم جیت گئی اور تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں تو بنگال منی پاکستان بن جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.