ETV Bharat / city

PMO and Amitabh Bachchan call to Sourav Ganguly:سوروگنگولی کو پی ایم او اورامیتابھ بچن کا فون

وزیراعظم کے دفتر اور بالی ووڈ کے عظیم اداکارامیتابھ بچن نےPMO and Amitabh Bachchan call to Sourav Ganguly بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورموجودہ قومی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سوروگنگولی کو فون کرکے ان کی عیادت کی۔

PMO and Amitabh Bachchan call to Sourav Ganguly:سوروگنگولی کو پی ایم او اورامیتابھ بچن کا فون
PMO and Amitabh Bachchan call to Sourav Ganguly:سوروگنگولی کو پی ایم او اورامیتابھ بچن کا فون
author img

By

Published : Dec 29, 2021, 4:38 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع ووڈ لینڈ پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سورو گنگولی کورونا مثبت پائے جانے کے بعد زیر علاج ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر (pmo) اور بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ قومی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سورو گنگولی کو فون کرکے ان کی عیادت کی۔

سورو گنگولی کے بھائی اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے جنرل سیکرٹری سنیاسیش گنگولی نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر سے فون آیا تھا اور دادا کی صحت سے متعلق معلومات لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم او کے بعد بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن نے بھی فون کرکے سورو گنگولی کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے جلد صحتیابی کے لئے دادا کو نیک خواہشات سے نوازا۔

ڈاکٹر آفتاب خان نے کہا کہ سورو گنگولی پوری طرح خطرے سے باہر ہیں۔ کورونا کے ابتدائی مرحلے میں تصدیق ہوئی ہے جس کے سبب اس پر آسانی سے قابو پا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سورو گنگولی کو اینٹی باڈی ویکسین دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ چند مہینوں قبل سورو گنگولی کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے۔ اس لئے احتیاطی طور پر تمام ضروری اقدامات کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.