مغربی کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کووڈ، آکسیجن، دواؤں اور جی ایس ٹی سے متعلق مسائل پر انہوں نے کئی بار وزیر اعظم کو خط لکھ چکی ہیں۔ وہیں اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی بار وزیر اعلی ممتا بنرجی کووڈ۔19 کے ورچول میٹنگ میں آمنا سامنا ہوئے، لیکن میٹنگ کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کی میٹنگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' میٹنگ میں کسی بھی ریاست کے وزیر اعلی کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ میٹنگ میں ریاستی وزراء اعلی کی تذلیل کی گئی ہے۔'
انہوں نے وزیر اعظم کی میٹنگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم و مرکزی حکومت کووڈ 19 پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ سوپر فلاپ تھا۔ ہم نے سوچا تھا کہ ہمیں بولنے کا موقع ملے گا ہم اپنی باتیں رکھیں گے، لیکن ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔'
انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں صرف اپنی پسند کے چند ڈی ایم کو ہی بولنے کا موقع ملا۔ باقی ریاستوں کے وزراء اعلی مورتی بن کررہ گئے۔ وزیر اعظم کیا کہنا چاہتے ہیں یہ سمجھ میں ہی نہیں آیا۔ وزیر اعظم غیر سنجیدہ ہیں میٹنگ سوپر فلاپ رہا۔'
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم نے سوچا تھا کہ میٹنگ میں ویکسین کے سلسلے میں بات کریں گے انتخابات سے قبل ویکسین دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن ہمیں اب ویکسین نہیں دیا جا رہا ہے۔ اتنے دنوں میں صرف ایک کروڑ 20 لاکھ ہی ویکسین ملا ہے۔ ہمیں دس کروڑ ویکسین کی ضرورت ہے۔ ہم ویکسین خریدنے کے لیے تیار ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ ہم نے آکسیجن مانگا تھا وہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن مودی جی منھ چھپاکر بھاگ گئے۔ کیوں ندیوں میں لاشیں بہہ رہی ہیں ہم جاننا چاہتے ہیں لیکن اس پر انہوں نے کچھ نہیں کہا پہلے اس میٹنگ میں وزیر اعلی کو شامل نہیں کیا گیا تھا صرف 9 اضلاع کے ڈی ایم کو بلایا گیا، لیکن جب وزیر اعلی کو شامل نہ کرنے پر سوال اٹھائے گئے تو پھر ہمیں بلایا گیا۔'
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ کورونا کسی ایک فرد کا مسئلہ نہیں ہے، یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، تمام لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہی پڑے گا۔'
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال میں حالات ابھی بہتر ہیں۔ صحتیابی کی شرح سے تمام باتیں واضح ہو جاتی ہے۔ کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اترپردیش، بہار، گجرات اور مدھیہ پردیش پر نظر ڈالے۔ وہاں کے حالات کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ ان ریاستوں کی حکومتیں کورونا وائرس کے سامنے بالکل بے بس ہوچکی ہیں. ہم توپھر بھی بہتر پوزیشن میں ہیں'۔