ETV Bharat / city

بنگال میں 8 مرحلے میں پولنگ: سپریم کورٹ میں اپیل دائر

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 8:00 PM IST

درخواست گزار نے کہا کہ مغربی بنگال میں مذہبی نعروں پر پابندی لگائی جائے اور اس طرح کے نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔'

Plea in SC challenges EC's decision to hold polls in 8 phases in West Bengal

کولکاتا: مغربی بنگال میں 8 مراحل میں پولنگ کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے اپیل دائر کرتے ہوئے عدالت عظمی سے اپیل کی ہے کہ کمیشن کے اس فیصلے پر روک لگائی جائے کیوں کہ اس فیصلے سے آرٹیکل 14 (زندگی کا حق) اور آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ 26 فروری کو الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچری میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔ مغربی بنگال میں 27 مارچ سے 29 اپر یل تک آٹھ مراحل میں انتخابات ہوں گے ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچری میں 6 اپریل کو ایک مرحلے میں اور آسام میں تین مراحل میں پولنگ ہوگی۔

اس درخواست پر آئندہ چند دنوں میں سماعت ہوگی، اس کے علاوہ درخواست گزار نے کہا کہ مغربی بنگال میں مذہبی نعروں پر پابندی لگائی جائے اور اس طرح کے نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔'

درخواست میں کہا گیا کہ 'جئے شری رام کے نعرے لگانے، دیگر مذہبی نعرے بازی کی وجہ سے مذہبی اشتعال کا ماحول پیدا ہورہا ہے یہ تعزیرات ہند اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت جرم ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 'جے شری رام ' جیسے نعرے انتخابی فائدے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس لیے انتخابی موسم میں اس پر پابندی عائد یونی چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.