وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس حادثے کو بحرانی صورت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری ملائی دیب کی قیادت میں ایک کور کمیٹی تشکیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے منہدم ہوئی عمارت کی باز آبادکاری اور اس کے مالکان کو پانچ لاکھ روپے معاوضے کے طور دینے کا میٹرو ریلوے سے مطالبہ کیا۔
میٹرو ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حادثہ کی 'تحقیقات جاری ہے میٹرو ریلوے مدد کے لئے تیار ہے۔ ' میٹرو ریلوے نے اس نقصان کی تلافی کے لیے میٹرو ریل نے معاوضہ دینے پر حامی بھر لی ہے۔
اسی سلسلے میں آج میٹرو ریلوے کے اہلکاروں اور وزیر اعلیٰ کے درمیان میٹنگ ہوئی۔
اطلاع کے مطابق اب تک اس علاقے کے 52 گھر متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں میٹرو ریل نے ان تمام افراد کو نئے مکانات اور دکانیں از سر نو تعمیر کراکر دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ساتھ ہی میٹرو ریل نے کام مکمل ہونے تک متبادل رہائش گاہ کا خرچ بھی برداشت کرنے کو تیار ہے۔
جبکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'ہمیں مستقبل میں اس طرح کے حالات کے مد نظر مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اور ماہرین کی مدد سے اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثے نہ ہوں۔'
دوسری جانب ''کے ایم آر سی ایل'' کے ایم ڈی کا کہنا ہے 'اس حادثے کی وجہ سے ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ مکمل کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔'