ETV Bharat / city

Passengers Train Service Resume Between Barrackpore Lalgola: بیرکپورسےلال گولہ کے درمیان نئی پسجنرٹرین خدمات شروع

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 1:46 PM IST

Updated : Dec 29, 2021, 2:11 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپوراسٹیشن پر شاندار تقریب کے ساتھ مشرقی ریلوے نے بیرکپورسے لال گولہ پسجنر ٹرین خدمات Passengers Train Service شروع کی گئی۔ اس موقع پربیرکپورپارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اورراناگھاٹ سے بی جے پی جگن ناتھ شرما نے بیرکپور سے لال گولہ نئی پیسجنرٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔

Passangers Train Service Resume Between BarrackporeLa lgola:بیرکپورسےلال گولہ کے درمیان نئی پسجنرٹرین خدمات شروع

مشرقی ریلوے نے بیرکپور اور لال گولہ کے درمیان نئی پیسجنر ٹرین خدمات Passenger train services شروع کرنے کا اعلان کیا۔ آج سے ہی اس سمت میں ٹرین سروس شروع ہو گئی۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور اسٹیشن پر شاندار تقریب کے دوران مشرقی ریلوے نے بیرکپور اور لال گولہ پیسجنر ٹرین خدمات شروع کی۔ اس موقع پر بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور رانا گھاٹ سے بی جے پی جگن ناتھ شرما نے بیرکپور سے لال گولہ نئی پیسجنر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
Passengers Train Service Resume Between Barrackpore Lalgola: بیرکپورسےلال گولہ کے درمیان نئی پسجنرٹرین خدمات شروع
ذرائع کے مطابق سیالدہ مین سیکشن میں مرشدآباد کے لال گولہ تک جانے کے لئے مسافروں کو سیالدہ جانا پڑتا تھا۔ اس کے لئے مسافروں کو اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پڑتے تھے لیکن بیرکپور لال گولہ پیسنجر ٹرین سروس شروع ہونے سے مسافروں کو اضافی اخراجات اور پریشانیوں سے راحت مل سکتی ہے۔
ڈی آر ایم کا کہنا ہے کہ بیرکپور - لال گولہ کے درمیان چلنے والی ٹرین کے کوچ (coaches) کپورتھلہ ریلوے فیکٹری میں بنائی گئی۔ یہ مکمل طور پر جدید طرز کے کوچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرین میں گنجائش سے تیس فیصد اضافی مسافر بغیر کسی پریشانی کے سفر کر سکتے ہیں۔ اس ٹرین میں جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

بیرکپور - لال گولہ کے درمیان چلنے والی پیسنجر ٹرین سروس کے لئے منعقد تقریب بھی سیاست سے پاک نہ رہ سکی۔ بی جے پی کے دو ارکان پارلیمان ارجن سنگھ اور جگن ناتھ تقریب میں موجود رہے تو بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی راج چکرورتی سمیت دیگر حکمراں جماعت کے رہنماؤں نے تقریب سے دوری بنائے رکھی تھی۔

Last Updated : Dec 29, 2021, 2:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.