ETV Bharat / city

Russia-Ukraine Crisis: یوکرین سے صحیح سلامت گھر لوٹے نظیر الرحمٰن

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 1:46 PM IST

مرشدآباد ضلع کے بھرت پور تھانہ علاقے کے رہنے والے نظیر الرحمٰن نے یوکرین سے صحیح سلامت اپنے گھر واپس لوٹنے پر اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں سینکڑوں بھارتی طلبہ و طالبات پھنسے ہوئے ہیں. Nazir-ur-Rehman Returned from Ukraine

نظیر الرحمن
نظیر الرحمن

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بھرت پور تھانہ علاقے کے رہنے والے نظیر الرحمٰن نے یوکرین سے صحیح سلامت اپنے گھر واپس لوٹنے پر اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں سینکڑوں بھارتی طلبہ و طالبات پھنسے ہوئے ہیں۔ Nazir-ur-Rehman Returned from Ukraine

مرشدآباد ضلع کے بھرت پور پہنچنے پر میڈیکل کے طالب علم نظیر الرحمٰن نے یوکرین سے بھارت پہنچنے کے مشکل سفر سے متعلق کئی اہم باتیں کہی.

انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ ملک یوکرین میں حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، خاص طور پر بھارت کے طالب علموں کے لئے ہر وقت توپوں اور رائٹر جیٹ کی آواز گونچ رہی ہے..

انہوں نے کہا کہ وہ کیو میں واقع میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں. جنگ چھڑ جانے کے بعد ان کے موبائل پر مارشل لاء نافذ (martial law implement) کا پیغام آتا رہا. انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ رومانیہ میں بھارتی سفیر سے رابطہ کیا. سفیر نے تمام طالب علموں کو یوکرین کی سرحد پر آنے کی ہدایت دی۔

مڈیکل کے طالب علم نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بس کرائے پر لیا اس کے لئے انہیں دس گنا اضافی کرایہ دینا پڑا. یوکرین کی سرحد پر پہنچنے کے بعد ہم سب رومانیہ گئے اور وہاں سے بھارت کے لئے روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی راجدھانی کیو میں اب بھی سینکڑوں طالب علم پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں اگر جلد سے جلد وہاں سے نہیں نکالا گیا تو ان کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے سجادپاڑہ کے رہنے والے پیشے سے اسکول ٹیچر محمد مین الدین کا یوکرین کے مڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم بیٹا موسم احمد پرویز سے گزشتہ چند دنوں سے رابطہ نہیں ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا موسم احمد پرویز یوکرین کے دارالحکومت کیو میں واقع میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے چوتھے سال کا طالب علم ہے۔ بیٹے سے بدھ کے روز آخری مرتبہ بات ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.