ETV Bharat / city

'بی جے پی سے ملک سنبھل نہیں رہا ہے' - نوٹ بندی کو بدعنوانی قرار

بانکوڑہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی سے ملک سنبھل نہیں رہا ہے'۔

Narendra Modi govt failed to handling country: mamta

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 6:15 PM IST

مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ان ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر جہاں سیاسی پارٹی ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو

بانکوڑہ میں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ' بی جے پی حکومتی ایجنسیز کا غلط استعمال کررہی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت ریلوے، بینک، ایل آئی سی، کول انڈیا اور متعدد سرکاری اثاثے کی نجکاری کرنے کی کوشش کررہی ہے، ان سے ملک سنبھل نہیں رہا ہے۔ آپ کا بینک میں جمع روپے واپس آپ کو ملے گا یا نہیں اس کے بارے میں آپ کو پتہ نہیں، اس نظام کے خلاف میں لڑائی لڑوں گی، میری لڑائی جاری رہے گی'۔

اس موقعے پر انہوں نے نوٹ بندی کو بدعنوانی قرار دیتے ہوئے لاکھوں کروڑ روپے غبن کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پیسوں کا استعمال الیکشن میں ہورہا ہے، لوگوں کے ووٹوں کو پیسے کی بل پر خریدا جارہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.