مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں بم سازی کے دوران دھماکہ ہونے کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
سینئر پولیس آفیسر نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کی حالت نازک ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ جنگی پور سب ڈویژن کے سوتی شہر کے قریب یہ واقعہ کل رات 9بجے اُس وقت پیش آیا جب وہاں بم سازی کی جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور گھر کا مالک فرار ہے۔ اور اس معاملہ سے متعلق گھر کے مالک کی اہلیہ سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔