ETV Bharat / city

رکن پارلیمان کلیان بنرجی کا گورنر بنگال جگدیپ دھنکر پر طنز - مغربی بنگال کی اہم خبر

رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کی ایک تصویر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار راکیش سنگھ کے ساتھ ٹویٹر پر شئیر کی۔

رکن پارلیمان کلیان بنرجی کا گرنر بنگال جگدیپ دھنکر پر طنز

author img

By

Published : May 25, 2021, 7:02 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور ایڈوکیٹ کلیان بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان سرد جنگ کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے، رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کو ایک بار پھر ہدف بناتے ہوئے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار بی جے پی کے رہنما راکیش سنگھ کی تصویر ٹویٹر پر شئیر کی۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر اور منشیات معاملے میں گرفتار بی جے پی کے رہنما راکیش سنگھ کی ایک ساتھ بیٹھنے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'اس تصویر سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون کس کی حمایت کرتا ہے اور کس کی ترقی ہوئی ہے'۔

رکن پارلیمان کلیان بنرجی کی جانب سے تصویر شئیر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہا تھا کہ 'معیاد ختم ہوتے ہی گورنر جگدیپ دھنکر کو پریسڈنسی جیل کا سیر کرانے کی تیاری کی جارہی ہے'۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ 'ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی کے منہ سے اس طرح کی باتیں اچھی نہیں لگتی ہے'۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'میں ریاست کا آئینی سربراہ ہوں اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ ان سب باتوں پر ردعمل کرنے کی ضرورت ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.