ETV Bharat / city

فلیٹ سے اداکارہ آریہ بنرجی کی لاش برآمد - اداکارہ آریہ بنرجی

جنوبی کولکاتا کے جودھ پور علاقے میں مشہور ماڈل اور اداکارہ آریہ بنرجی کو ایک فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے کہا کہ اداکارہ آریہ بنرجی نے خودکشی کی ہے، لیکن ہم قتل اور خودکشی دونوں زاوئیے سے اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں اس کے بعد ہی ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

models and actress aria banerjee
اداکارہ آریہ بنرجی
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 10:59 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی کولکاتا کے جودھ پور پارک علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے مشہور ماڈل اور اداکارہ آریہ بنرجی کی پراسرار موت سے سنسنی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق آج دن میں ملازمہ کام کرنے کے لیے اداکارہ کے گھر پہنچی تو فلیٹ اندر سے بند پایا، ملازمہ کافی دیر ڈور بیل بجائی، دروازہ کھٹکھٹائی اور آواز دیتی رہی، جس کی وجہ سے پڑوسی بھی جمع ہو گئے، پڑوسیوں نے شک کی بنیاد پر لیک پولیس اسٹیشن کی پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، پولیس کی ٹیم دروازہ توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئی، جہاں ماڈل و اداکارہ خون سے لت پت مردہ حالت میں بستر پر پڑی پائی گئی، بیڈ کے ارد گرد خون کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے لیے پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ آریہ بنرجی نے خودکشی کی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ہم قتل اور خودکشی دونوں زاوئیے سے اس معاملے کی تفتیشی کام کو آگے بڑھائیں گے، اس کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے، پولیس نے اداکارہ کی ملازمہ، پڑوسیوں اور ان کی جان پہنچان والوں سے پوچھ تاچھ بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ آریہ بنرجی نے سپر ہٹ فلم ڈرٹی پیکر، لو سیکس اور دھوکہ سمیت متعدد ہندی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.