ETV Bharat / city

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیا - ترنمول کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے رکن اسمبلی دیپک کمار ہلدار نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر کام کے مواقع نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

mla deepak kumar hildar
ڈائمنڈ ہاربر سے رکن اسمبلی دیپک کمار ہلدار
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 6:38 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی بھر پور کوشش کے باوجود ارکان اسمبلی کی ناراضگی ختم نہیں ہو پارہی ہے۔

دوسری جانب اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو توڑ جوڑ کی سیاست میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے رکن اسمبلی دیپک کمار ہلدار نے اپنے سینئر رہنماؤں پر کام کے مواقع نہیں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈائمنڈ ہاربر سے رکن اسمبلی دیپک کمار ہلدار نے اپنا استعفیٰ ترنمول کانگریس کے صدر سبرتو بخشی اور جنوبی 24 پرگنہ ضلع صدر سہاسیش چکرورتی کو اسپیڈ پوسٹ سے بھیجا۔

ناراض رکن اسمبلی دیپک کمار ہلدار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی ہونے کے باوجود مجھے کوئی کام نہیں دیا جاتا ہے، کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو سینئر رہنما رخنہ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ترنمول کانگریس کی رکنیت سے مستعفی ہوا ہوں، مدت مکمل ہونے تک بطور رکن اسمبلی کام کرتا رہوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو یک بعد دیگرے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ روز دہلی میں راجیب بنرجی، ویشالی ڈالمیا، پرابیر گھوشال، راتھن چکرورتی، پارتھا شارتھی چٹرجی اور اداکار ردرا نیل گھوش بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.