ETV Bharat / city

مغربی بنگال: جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع - کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا

ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے نیا کورونا گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے 16 مئی سے 30 مئی تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ریاست میں نائت کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

mini lockdown extention in west bengal till 30th may

author img

By

Published : May 15, 2021, 5:14 PM IST

مغربی بنگال سکرٹریت بلڈنگ نبنو میں چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے سمیت مختلف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ویڈیو

چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کو پہلی اور آخری ترجیح قرار دیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' تمام پابندیاں عوام کو اس بیماری سے بچانے کے لیے عائد میں کی گئی ہے۔ یہ عوام کے حق میں ہے'۔

انہوں نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے چند سخت قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس کی مدد سے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

چیف سکریٹری نے کہاکہ صبح سات بجے سے صبح دس بجے تک شام پانچ سے سات بجے تک ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں کھلیں رہیں گیں۔ لوگوں اور دکانداروں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

چیف سکریٹری نے کہاکہ شادی، تقریبات اور مذہبی تقریبات میں 20 سے زائد لوگوں کی شرکت ممنوع ہے۔ سیاسی جلسہ و جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لوگوں کے لیے ماسک اور سینٹائزار کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سینما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند رہے گے۔ اس پر سبھوں کو سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا'۔

اس کے علاوہ لوکل ٹرین خدمات پہلے ہی معطل کر دی گئی ہے اور اب اس فہرست میں میٹرو ریلوے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے'۔

چیف سکریٹری کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ بسیں، آٹو رکشہ سمیت دوسری گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لیکن ایمرجنسی حالات میں ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکتے ہیں، جس کی ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔ فیری سروس پر پابندی عائد کر دی گئیں ہیں۔'

انہوں نے کہاکہ اس دوران مودی خانہ، میڈیکل اسٹورز، دودھ اور روز مرہ کی زندگی استعمال ہونے والی ضروری چیزوں سے منسلک کاروباریوں کو تھوڑی راحت دی جائے گی۔ یہ وقتی طور پر ہے۔'

ریاستی حکومت کے مطابق گھریلو پروازیں بغیر اجازت بنگال کے کسی بھی ہوائی اڈے پر اتر نہیں سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے لیے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ اگرکوئی مسافر کورونا مثبت پایا جاتا ہے تو اسے کورنٹائن کیا جائے گا۔ اس کی ذمہ داری ائیرپورٹ انتظامیہ پر ہو گی۔'

انہوں نے مزید کہاکہ رات کے وقت 9 سے لے کر صبح چھ بجے تک نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔ ہسپتال جانے والوں کو راحت دی گئی ہے۔

چیف سکریٹری نے کہاکہ کورونا گائیڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہیں جیل بھی بھیجا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.