ETV Bharat / city

پنچایت کمیٹی کی رکن نے ٹرانسفارمر میں لگایا تالا

شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں پنچایت کمیٹی کی رکن اور ترنمول رہنما نے اپنے گھر میں بجلی جانے کی مخالفت کرتے ہوئے ٹرانسفارمر میں ہی تالا لگا دیا جس کے بعد مقامی لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور اس حرکت کے خلاف احتجاج کیا۔

پنچایت سمیتی کی رکن نے ٹرانسفارمر میں لگایا تالہ

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 9:36 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں پنچایت کمیٹی کی رکن نے گھر میں بجلی جانے کی مخالفت کرتے ہوئے ٹرانسفارمر میں تالا لگا کر محلے کے 500 سے زائد گھروں کو اندھیرے میں غرق کر دیا۔

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کی اس حرکت کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے۔

ذرائع کے مطابق بنگاؤں پنچایت کمیٹی کی رکن کاجل منڈل کے گھر میں کسی وجہ سے بجلی چلی گئی تھی۔ کاجل ناراض ہوگئیں اور اپنے حامیوں کے مل کر محلے کے ٹرانسفارمر پر ہی تالا ڈال دیا۔

پنچایت کمیٹی کی رکن کی اس حرکت سے علاقے میں رہنے والے پانچ سو سے زائد لوگوں کے گھروں کی بجلی چلی گئی۔

مقامی باشندے اس کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے لگے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ایک گھر کی وجہ سے سینکڑوں گھروں کو اندھیرے میں رکھنا کہاں تک جائز ہے۔ عام لوگوں کو کیوں پریشان کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال: موسلادھار بارش سے کولکاتا ہوا پانی پانی

عام لوگوں کے احتجاج کے سامنے پولیس تماشائی بنی رہی اور کوئی کارروائی کئے بغیر وہاں سے الٹے پاؤں واپس لوٹ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.