ETV Bharat / city

جنوبی 24 پرگنہ: مولانا محمد علی جوہر ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ ملا - kolkata, west bengal

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن کونسل شمس الزماں انصاری کی کوششوں سے مولانا محمد علی جوہر گرلس ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ ملا ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ: مولانا محمد علی جوہر ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ ملا
مولانا محمد علی جوہر ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ ملا
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 5:09 PM IST

Updated : Aug 24, 2021, 6:35 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے نواب واجد علی شاہ کی تاریخی نگری مٹیا برج میں مولانا محمد جوہر علی گرلس ہائی اسکول کو تقریباً پانچ برسوں کی کڑی محنت اور بھر پور کوششوں کے بعد ہائر سیکنڈری کا درجہ ملا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن کونسل اور مولانا محمد علی جوہر گرلس ہائر سیکنڈری اسکول کے جنرل سکریٹری شمس الزماں انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مٹیابرج کی موجودہ تعلیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے رکن کونسل شمس الزماں انصاری نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو آج شرمندۂ تعبیر ہوا۔ اس میں بھی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا نمایاں رول رہا ہے۔ ان کی وجہ سے ہی اس اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا محمد علی جوہر گرلس ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ ملنے پر مٹیابرج کے عوام، بالخصوص خواتین اور ادبی شعبے سے منسلک شخصیات وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی شکر گزار ہیں۔

رکن کونسل (ایم آئی سی) شمس الزماں انصاری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مٹیابرج کا کوئی ایسا گھر نہ ہو جو تعلیم سے محروم رہے۔ اس کے لئے جی جان سے کوشش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مٹیابرج کے ایوب نگر میں آمنہ پرائمری اسکول تعمیر کروارہا ہوں۔ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے منظوری مل چکی ہے۔ دس سے بارہ دنوں میں تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا: طالبان کے خلاف خواتین تنظیموں کا احتجاج

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما شمس الزماں انصاری نے کہا کہ تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ مٹیابرج کے عوام سے گزارش ہے کہ تعلیم کو فروغ کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ تن تنہا کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف مولانا محمد علی جوہر گرلس ہائر سیکنڈری اسکول کی ہیڈ مسٹریس رضیہ خاتون کا کہنا ہے کہ جنرل سکریٹری شمس الزماں انصاری سمیت تمام لوگوں کی کوششوں کی بدولت ہائر سیکنڈری کا درجہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی آرٹس اور کامرس کی منظوری ملی ہے انشاء اللہ سائنس کا شعبہ بھی جلد بحال ہوجائے گا۔ اس سال مدھیامک امتحانات میں اسکول کا صد فیصد رزلٹ ہوا ہے۔ جہاں چار لڑکیاں ٹاپر ہوئی ہیں۔

Last Updated : Aug 24, 2021, 6:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.