مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج علاقے میں اسمبلی انتخابات 2021 کے متعلق سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔
میٹیا برج کے تمام علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ سیاسی رہنما بھی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور ووٹرز کو اپنی طرف راغیب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو چھوڑ کر کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ نہیں دیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی ایک عام خاتون ہے جو غریبوں کی مجبوری و پریشانیوں کو سمجھتی ہیں۔ اس لئے ان کی پارٹی کو ووٹ دینا ضروری ہے
پچاس سالہ ایک خاتون نے کہا کہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات سے ہمارے جذبات منسلک ہیں اور ہم اپنے علاقے کی ترقی کے لئے کس کو ووٹ دیں گے اس کا فیصلہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔
غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل سی پول میں ممتا بنرجی کی قیادت میں تیسری مرتبہ حکومت بننے کا واضح اشارہ دیا ہے لیکن سیٹوں کے نقصان ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت 294میں سے 211 سیٹز جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔