کرکٹر منوج تیواری کے ہمراہ آج ممتا بنرجی کی موجودگی میں کئی فلمی اداکار و دانشوروں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔ حال ہی میں بی جے پی کے لیڈروں کے ساتھ تکرار کرنے والی شایانی گھوش نے بھی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کا پرچم تھام لیا۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی کی روامی جلسے میں آج بنگال کے کئی اہم شخصیات نے ترنمول کانگریس میں شامل ہوکر اپنی سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ کرکٹر منوج تیواری کے علاوہ کئی فٹبال کھیلاڑی اور بنگلہ فلم انڈسٹری کے بھی کئی چہرے نظر آئے۔
حال ہی میں اپنے بیان سے بی جے پی کو ناراض کرنے والی بنگلہ اداکارہ شایانی گھوش بھی ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئیں۔ ہگلی کے ساہا گنج میں ہوئے جلسے میں بنگلہ فلم انڈسٹری سے ڈائریکٹر راج چکرورتی، اداکارہ منالی دے اور جون مالیا ترنمول کانگریس میں شامل ہوئیں۔
شایانی گھوش بی جے پی کے خلاف گذشتہ کچھ دنوں سے لگاتار نکتہ چینی کر رہی تھیں۔ جس کے بعد سے ہی ان کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی امید کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: عباس صدیقی نے ممتا، مودی پر نکتہ چینی
سوشل میڈیا پر گذشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی کے خلاف لگاتار منوج تیواری مختلف طرح کی پوسٹ کر رہے تھے۔
زرعی قوانین کے معاملے میں بھی منوج تیواری نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی تھی۔ ان کے متعلق بھی پہلے سے ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھی۔ آج انہوں نے ممتا بنرجی کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کا پرچم تھام کر اپنے سیاسی سفر کی شروعات کی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی سے وہ ہمیشہ سے ہی متاثر رہے ہیں اور ان کا سیاست میں آنے کا مقصد عام لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔