ریاست مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24پرگنہ میں بی جے پی کے حامیوں نے احتجاج کیا اور ترنمول کانگریس پر قتل کا الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے قتل کی واردات کو انجام دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کے قریب کھڑے اشوک سردار نام کے ایک حامی کو نامعلوم شرپسندوں نے گولی ماردی۔ موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
واضح رہے کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تاہم اسی ضمن میں چھاپہ ماری مہم جاری ہے لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل نہیں آئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ مرنے والے شخص کی شناخت اشوک سردار کے طور پر ہوئی ہے تاہم وہ پیشے سے ایک پروموٹر ہے۔
پولیس اس قتل معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کررہی ہے امید ہے کہ قتل معاملے میں شرپسندوں کی گرفتاری جلد عمل میں آئے گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے پیشتر اضلاع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مقتول پروموٹر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد پروموٹرنگ کے ساتھ ساتھ وہ بی جے پی کے سرگرم رہنما بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ تیں دنوں قبل گھر میں بی جے پی کی ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہی اس واردات کو انجام دیا گیا۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رتن گھوش کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اب تو ایسا ہوگیا ہے کہ کسی کی کسی بھی وجہ سے موت ہوتی ہے تو ترنمول کانگریس پر الزام عائد کردیا جاتا ہے۔