ETV Bharat / city

کمرہٹی اسمبلی کے لوگوں پر ممتا کے ترقیاتی منصوبوں کا گہرا اثر - west bengal polls 2021

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں چھ اضلاع کے 45 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ شمالی 24 پرگنہ کے اہم سیٹوں میں کمرہٹی اسمبلی حلقہ میں بھی ووٹ ڈالے گئے۔

mamta-govt-different-popular-schemes-have-deep-effect-on-kamarhatti-constituency

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 11:07 PM IST

کمرہٹی اسمبلی حلقہ کے لوگوں پر ممتا بنرجی کی حکومت کے ترقیاتی کام کا گہرا اثر نظر آیا۔ کمرہٹی کے ووٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو ریاست کی ترقی کے لیے کام کرے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کے کام کو بھی سراہا۔

ویڈیو

کمرہٹی اسمبلی حلقہ پانچویں مرحلے میں سرخیوں میں رہنے والی سیٹ ہے۔ یہاں سے ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا کو بنایا ہے جو اس علاقے میں کافی مقبول ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی نے راجو بنرجی کو امیدوار بنایا ہے۔ متحدہ محاذ کے حمایت یافتہ سی پی آئی ایم کے امیدوار شایان دیپ مترا کو بنایا ہے۔

کمرہٹی اسمبلی حلقہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ترنمول کانگریس کے مدن مترا کی وجہ سے یہ یہ اسمبلی حلقہ خبروں رہا ہے۔ مدن مترا شاردا چٹ فنڈ معاملے میں جیل بھی جا چکے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر ان کو موقع دیا ہے۔ پانچویں مرحلے کی پولنگ کے دوران کمرہٹی اسمبلی حلقہ میں پولنگ پر امن رہا۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے یہاں کے ووٹرز سے بات چیت کی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ووٹروں نے بتایا کہ وہ امن چاہتے ہیں ترقی چاہتے ہیں۔ کمرہٹی اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 62 میں ووٹروں کی کافی بھیڑ تھی ایک ووٹر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ممتا بنرجی کی حکومت میں ریاستی سطح پر کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر سے ایسی حکومت بنے جو اس ترقیاتی کام کو آگے بڑھائے۔ ایک نوجوان خاتون ووٹر کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے ممتا بنرجی کی حکومت نے تعلیم کو آسان بنایا ہے۔ تعلیم بہت ضروری ہے خصوصی طور پر خواتین کے لیے موجود حکومت میں بہت مواقع ملے ہیں۔ ایک اور ووٹر نے بتایا کہ ہم ترنمول کانگریس کی ترقیات کام پر ووٹ دے رہے ہیں اور کمرہٹی اسمبلی حلقہ میں ترنمول کانگریس نے کافی کام کیا ہے جسے ہم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔'

ترنمول کانگریس کے امیدوار مدن مترا کا کہنا تھا کہ ہم بے فکر ہیں ہماری جیت یقینی ہے۔ عوام ممتا بنرجی کے ساتھ ہے ہماری حکومت نے جتنا کام کیا ہے اس پر لوگ ہمیں ووٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمرہٹی سیٹ پر ہمارا مقابلہ سی پی آئی ایم سے ہے بی جے پی پہلے ہی اس مقابلے سے باہر ہو چکی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.