اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ممتا بنرجی تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلی ب۔ چکی ہیں۔ اسمبلی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد اب ممتا بنرجی کی نظر بلدیاتی انتخابات پر ہے۔
کولکاتا کے علاوہ ریاست کے 110 بلدیاتی اداروں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان کی معیاد ایک سال قبل ہی پوری ہو چکی ہے لیکن کورونا کی وجہ سے انتخابات کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالات معمول پر آتے ہی ریاست میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی ممتا بنرجی ایک بار پھر سے اپنی تنظیمی امور پر غور فکر کرنی شروع کر دی ہے۔ یہی وجہ ہے ممتا بنرجی نے 5 جون کو ترنمول بھون میں تنطیمی امور پر میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں کہا جا رہا ہے کہ تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر ردو بدل ہونے کی امید کئی اہم عہدوں میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔