ETV Bharat / city

جج کی غیرجانبداری پرسوال اٹھانے پرممتا پر5 لاکھ کا جرمانہ

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 5:46 PM IST

اسمبلی انتخابات میں نندی گرام اسمبلی حلقہ سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو شبھیندو ادھیکاری سے شکست ملی تھی۔لیکن ممتا بنرجی نے نندی گرام کے نتائج کو چلینج کرتے ہوئے اس کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ دائر کیا تھا۔

جج کی غیرجانبداری پرسوال اٹھانے پرممتا پر5 لاکھ کا جرمانہ
جج کی غیرجانبداری پرسوال اٹھانے پرممتا پر5 لاکھ کا جرمانہجج کی غیرجانبداری پرسوال اٹھانے پرممتا پر5 لاکھ کا جرمانہ

اسمبلی انتخابات میں نندی گرام اسمبلی حلقہ سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو شبھیندو ادھیکاری سے شکست ملی تھی۔

لیکن ممتا بنرجی نے نندی گرام کے نتائج کو چلینج کرتے ہوئے اس کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ دائر کیا تھا۔

جس کی سنوائی جسٹس کوشک چند کر رہے تھے۔اسی درمیان بی جے پی کے رہنماؤں کے ساتھ جسٹس کوشک چند کی ایک تصویر سامنے آئی جس کے بعد ریاست کے کانگریس رہنماؤں کی جانب سے جسٹس کوشک چند پر بی جے پی سے تعلقات ہونے کے الزام لگائے جانے لگے۔

بدھ کے روز معاملے سے خود کو الگ کرنے سے قبل جسٹس کوشک چند نے کہا کہ جب ایک وکیل کسی جماعت کی طرف سے پیروی کرتے ہیں تو ان پر جانبداری کاالزام نہیں لگتا ہے۔ایک جج بھی عام آدمی ہوتا ہے وہ بھی کسی کو پسند کر سکتا ہے۔

لیکن اس کے کام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے برسر اقتدار جماعت کے رہنماؤں کی جانب لگائے گئے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی کے کہنے سے کوئی جج جانبدار نہیں ہو سکتا ہے۔

اس کے بعد انہوں نےمعاملے کی فریق ممتا بنرجی پر عدالتی نظام کو بدنام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا۔

اس جرمانے کا استعمال کورونا سے متاثر افراد کے فلاح کے لئے ہوگا۔ترنمول کانگریس جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ سفیان نے کہا کہ آئینی عہدے پر فائز ایک شخص پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ہم اس فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.