ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کا مہنگائی پر وزیر اعظم کو خط، فوری اقدامات کی اپیل

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 8:48 PM IST

ملک کے ایک بڑے حصے میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر عبور کر گئی ہے۔ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں بھی پٹرول کی قیمت 100روپے فی لیٹر سے متجاوز ہو گئی ہے۔

ممتا بنرجی کا مہنگائی کے خلاف وزیر اعظم کو خط، فوری اقدامات کی اپیل

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر احتجاج درج کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے عائد ٹیکس کی شرح کو فوری طور پر کم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں وزیر اعلیٰ نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی پالیسی کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور عام آدمی کی اصل آمدنی میں کمی آ رہی ہے، جس سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو خط کے ذریعے یاد دلایا کہ ’’مرکز نے چار مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھ مرتبہ اضافہ کیا ہے۔ صرف جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا سبب بن رہا ہے اور اس کا نتیجہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔‘‘

ممتا بنرجی نے مزید لکھا ہے کہ مئی 2020 کے مقابلہ میں اس سال ملک کے ہول سیل پرائس انڈیکس میں 12.94فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح صارفین کی قیمت انڈیکس میں بھی 8.30فیصد کا اضافہ ہوا ہے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں 30.6 فیصد انڈوں میں 15.2 فیصد اور پھلوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صرف یہی نہیں صحت سے متعلقہ اشیاء کی قیمت بھی کورونا وبا میں 6.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے صرف کورونا میں ہی ایندھن کے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات سے 3.18لاکھ کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔

مزیر پڑھیں: کولکاتہ جعلی ویکسینیشن: کلیدی ملزم کے دفتر پر ایس آئی ٹی کا چھاپہ

خط میں وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ ’’مرکز کی آمدنی میں اضافہ کے لئے فیول آئل اور پیٹرولیم مصنوعات کا انتخاب کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے دعوی کیا کہ2014-15 کے بعد سے مرکزکی آمدنی میں 360 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلی نے خط میں یہ بھی بتایا کہ ریاستی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لئے کچھ مراعات دی ہیں۔

ممتا بینرجی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ان کے حصے کے محصول سے محروم رکھنے کے لئے مسلسل سیس بڑھانے کی حکمت عملی اپنائی ہے، ’’کیونکہ ریاستیں مرکز کے ذریعہ جمع کردہ سیس میں سے اپنا حصہ نہیں لیتی ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ ’’اس طرح کے امریکی ڈھانچے کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے باز آجائیں۔‘‘

ممتا نے مرکزی سرکار سے پیٹرول اور ڈیزل پر مرکزی ٹیکس کی شرح کو کم کرنے اور مہنگائی کو قابو کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.