آج صبح 9 بجے ہی یاس طوفان بنگال کے ساحلی اضلاع سے ٹکرا گیا ۔جس کے نتیجے میں مدناپور ضلع کے دیگھا اور آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں نے تباہی مچائی اور رہائشی علاقے میں میں پانی بھر گیا۔
مغربی بنگال کی وزیر نبنو میں موجود رہیں اور حالات کا جائزہ لیتے رہیں۔
ممتا بنرجی نے آج کئی بار اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتی رہیں۔ممتا بنرجی نے میڈیا کو بتایا کہ یاس طوفان سے ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 15 لاکھ 8 ہزار 506 افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
تین لاکھ سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔یاس طوفان کی وجہ سے گوسابا کے علاوہ کئی علاقوں میں باندھ کے بھی ٹوٹنے کی خبر ہے۔
اب تک 138 باندھ ٹوٹ چکے ہیں۔فصلوں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔راحت کیمپوں میں 30 لاکھ تریپال، چاول اور دوسری خوردنی اشیاء پہنچائی گئی ہیں۔اب تک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔سب سے زیادہ نقصان جنوبی 24 پرگنہ اور مدناپور میں ہوا ہے۔جنوبی بنگال کے تمام اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
کولکاتا کے بھی کچھ علاقوں میں کالی گھاٹ،چیتلا وغیرہ میں پانی بھر گیا ہے۔