وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ستمبر میں ایک بار پھر دہلی کا دورہ کرسکتی ہیں ۔
ورکانسی ٹیوشن کلب میں کسان کنونشن میں شریک ہوں گی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ستمبر میں دہلی جائیں گی۔
ترنمول کانگریس راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈولا سین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شاید ستمبر میں دہلی آئیں گی۔
اس بار وہ دہلی کے کانسی ٹیوشن کلب میں اپوزیشن کے رہنماؤں اور کسان رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کرسکتی ہیں۔
ڈولا سین نے مزید کہا کہ اس بار جب وہ دہلی آئیں گی تو وزیراعلیٰ غازی پور ٹکری بارڈر اور جنتر منتر کا بھی دورہ کریں گی ۔
وہ ان جگہوں پر احتجاج کررہے کسانوں سے بات کریں گی۔2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہی ہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے اتحاد کو جلد سے جلد مکمل کرنے کےلئے ہر دو ماہ بعد دہلی کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے جولائی کے آخری ہفتے میں دہلی کا دورہ کیاتھا۔ اب ستمبر میں دوبارہ دہلی جائیں گی ۔
ڈولا سین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی کسان تحریک اور زراعت کے لیے لڑائی کے بارے میں پورا ملک جانتا ہے۔
سنگور تحریک دنیا بھر میں گونج رہی ہے۔
ممتا بنرجی تحریک اور جدوجہد کے ذریعے لیڈر بنی ہیں۔
جولائی کے آخری ہفتے میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے ملنے کے علاوہ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈروں کمل ناتھ ، آنند شرما اور ابھیشیک منو سنگھوی سے بھی ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں:مرکزی حکومت کے بجلی بل کے خلاف ممتا کا احتجاج
انہوںنے ٹیلی فون پر لالو یادو اور شرد پوار سے بات کی تھی۔ وزیراعلیٰ سے ڈی ایم کے لیڈر کنی موزی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملاقات کی تھی۔
یواین آئی۔