ETV Bharat / city

ممتابنرجی کو اترپردیش کی پولیس کی تعیناتی پر اعتراض

سی پی ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن رابن دیو نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گی کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست سے پولیس لا کر الیکشن کرائی گی۔

Mamta Banerjee
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 12:25 AM IST

Updated : Mar 25, 2021, 7:12 AM IST

بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کی پولیس کو مغربی بنگال میں تعینات کیے جانے پر ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش جیسی ریاست جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں کے پولیس اہلکار سے غیر جانبداری کی امید نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کے نام خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ 'مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے اترپردیش یا بی جے پی کے زیر اقتدار کسی بھی اور ریاست سے کوئی مسلح پولیس فورسز کو نہیں لایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس کے اس مطالبے پر بی جے پی اور سی پی ایم نے ناکامی کے خوف کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گی کس ریاست کی پولس فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہم نے دیکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لئے اترپردیش سے مسلح پولیس کی 30 کمپنیوں کی تعیناتی کی ہدایت دی ہے۔ ہمیں ایسی ریاست سے فوج لانے میں کوئی حرج نہیں ہے جو بی جے پی کے زیر اقتدار نہیں ہے لیکن ہمیں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اترپردیش سے مسلح پولیس لانے پر سخت اعتراض ہے کیونکہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے اسٹار پرچارک ہیں۔ اس کے نتیجے میں مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے عمل میں غیرجانبداری برقرار نہیں رکھی جائے گی۔ ہمیں شک ہے کہ وہ بی جے پی کی طرفداری کریں گے۔ اسی لئے ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اترپردیش یا بی جے پی کے زیر اقتدار کسی بھی اور ریاست سے مسلح پولیس لانا فوری طور پر بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'بی جے پی سے ملک سنبھل نہیں رہا ہے'

ترنمول کے مطالبے پر بی جے پی رہنما راہل سنہا نے کہا کہ ان خطوط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ وہ ہار رہی ہیں ہے۔ اس لئے اس طرح کا مطالبہ کررہی ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔ مگر بنگال کے عوام کو اعتماد ہے۔

سی پی ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن رابن دیو نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گی کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست سے پولیس لا کر یا کسی اور ریاست سے الیکشن کرائی گی۔ ممتا بنرجی یا ترنمول بوتھ پر قبضہ کرکے ووٹ ڈالنے کے عادی ہیں۔ ترنمول کانگریس کے لوگ شکست سے خوفزدہ ہیں۔

Last Updated : Mar 25, 2021, 7:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.