ETV Bharat / city

افسران کے تبادلے پر ممتا بنرجی سخت برہم

جنوبی 24پرگنہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی الیکشن کمیشن کے کام کاج میں مداخلت کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعے تبادلے کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:55 PM IST

Mamata Banerjee alleges BJP interfering in EC functioning

کولکاتا: مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی پولنگ سے محض دو دن قبل ایک آئی اے ایس اور چار آئی پی ایس افسران کے تبادلہ پر ممتا بنرجی نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اب بی جے پی کمیشن ہوگیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ویسٹ زون) سنجے سنگھ کی جگہ راجیش کمار نے لی۔ ضلع مجسٹریٹ اور جھاڑگرام کی ضلع الیکشن آفیسر عائشہ رانی کی جگہ جویشی داس گپتا کو تبدیل کیا گیا۔ جھارگرام میں 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس ضلع میں بوتھ مینجمنٹ کے لیے سنٹرل فورس کی 127 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارجیت سنہا کو ایوجیت بینرجی کی جگہ ڈائمنڈ ہاربر کا نیا پولیس سپرنٹنڈنٹ نامزد کیا گیا۔ دیوناش دھر کو کے کنن کی جگہ کوچ بہار کا نیا ایس پی نامزد کیا گیا۔

چند ہفتے قبل الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے ڈائریکٹرجنرل آف پولس وریندر کو ہٹاتے ہوئےپی نرائن کو مقرر کیا تھا۔

جنوبی 24پرگنہ میں انتخابی ریلی میں ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی الیکشن کمیشن کے کام کاج میں مداخلت کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعے تبادلے کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ممتا نے جلسہ عام میں کہا کہ جس طرح بی جے پی ای سی کے کام کاج میں مداخلت کررہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ بی جے پی کمیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے بعد اس تبادلے کا علم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ کئے جارہے تمام تبادلہ ایک طرف اور ہماری جیت ایک طرف ہوگی۔ کیوں کہ کمیشن کے تبادلہ کے باوجود عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ اگرچہ میں الیکشن کمیشن کااحترام کرتی ہوں میں پولنگ پینل سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران پولیس فورسز مرکز کے ماتحت کیوں ہیں؟ کیوں نہیں ای سی کے تحت لایا جاتا ہے؟ الیکشن کمیشن کا رویہ ہمارے ساتھ غلط ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی ہرہدایت پر الیکشن کمیشن عمل کررہی ہے۔ جب کہ ہماری شکایت پر کمیشن کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے ذریعہ ڈرایا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میچ ہار گئی ہے اور اسی وجہ سے بدلے ہوئے افسروں کے کھیل کا سہارا لیا ہے۔ افسران ووٹ نہیں دیتے لوگ ووٹ دیتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.